پاکستان میں مہنگائی کا سونامی آگیا اشیاخوردنوش کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

کراچی: ملک میں مہنگائی نے اب اتوار بازاروں کا رخ بھی کر لیا تمام اشیاہ خوردنوش کی قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد اضافہ ہو گیا ہے

ایک سروے کے مطابق کراچی کے اتوار بازاروں میں تمام اشیاہ کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے سیب کی قیمت 130 سے بڑھ کر 150 ہو گئی ہے
اسی طرح دیگر پھلوں اور سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے

خربوزہ 50 سے بڑھ کر 70 روپے آلو کی قیمت 30 سے 40 روپے ہو گئی
بلکل اسی طرح دکانوں پر دال ماش اور دال چنا کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے
ایک سال کے دوران گوشت کی قیمتوں میں 13 فیصد پیاز 39 فیصد ٹماٹر 20 فیصد اور لہسن کی قیمتوں میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔
اسی طرح پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق ادویات کی قیمتوں 20 فیصد کتابوں کی قیمتوں میں 31 فیصد سیمنٹ کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles