پشاور میٹروبس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

پشاور میں فیز تھری کے قریب بی آر ٹی بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی

تفصیل کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں میٹروبس کی آزمائشی سروس جاری تھی اس دوران ایک عورت بس کے ٹریک پر آگئی اور بس کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئی اسے شدید زخمی حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوِئے جاں بحق ہوگئی

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 30 سالہ لبنہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے لیکن ابھی تک اس مقدمے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles