پاکستان کے آئی ایس پی آر نے ہمیں سکھایا کہ کس طرح انفارمیشن کی جنگ لڑھی جاتی ہے: سابق بھارتی جنرل

بھارتی آرمی چیف جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطاء حسین نے پاک فوج کی میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کو ہائبرڈ جنگ کے ڈومین میں شاندار حکمت عملی اپنانے پر تعریف کی.

لندن میں بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ کے  ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے، سابق بھارتی فوج کے جنرل نے تسلیم کیا کہ آئی ایس پی آر نے انفارمیشن جنگ میں بھارتی فوج کو ہرادیا-

 آئی ایس پی آر نے پاکستان کے لئے ایک شاندار کام کیا ہے، “انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ بھارت نے 90 کے دہائی میں جو حکمت عملی اپنائی بھارت اس کا نقصان ابھی تک اٹھا رھا ہے 

سابق بھارتی جنرل نے کہا کہ بھارت میں  کوئی بھی نہیں جانتا کہ آئی ایس پی آر  کیا ہے” اور صرف فوجی پیشہ ور آئی ایس پی آر کے بارے میں جانتے ہیں.

عطا نے کہا کہ ہائبرڈ جنگ کا پہلو بھارت میں نہیں آیا ہے اور بھارت میں حکام نے یہ سمجھنے میں ناکام رہے ہیں کہ “ہائبرڈجنگ کیسے لڑھی جاتی ہے “

سابق بھارتی جنرل، جس نے قبضہ شدہ کشمیر میں بھارتی آرمی کے 15 کوروں کے جنرل آفیسر کمانڈنگ کے طور پر بھی خدمت کی، کہا کہ آئی ایس پی آر نے بھارتی مسلح افواج کے خلاف کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر بہت اچھی طرح اجاگر کیا –

.

کشمیر کے تنازعہ کے بارے میں، سابق بھارتی آرمی جنرل نے کہا کہ طاقت کا استعمال کشمیر کے تنازعات کو حل نہیں کرسکتا، اور بھارت  کو آخر میں کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مزاکرات کرنے پڑھیں گے اور یہی کشمیر کے مسئلے کا واحد راستہ ہے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles