پاکستان کاکوئی ایف 16کریش نہیں ہوا تمام طیارے پورے ہیں ایف 16 بنانے والی امریکن کمپنی نے تصدیق کردی

فروری میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے بعد، بھارت نے دعوی کیا تھا کہ پاکستان ایئر فورس کا  ایف-16طیارےکو لائن آف کنٹرول کے قریب گرا دیا گیا ہے . بھارتی حکومتی اہلکار نے میزائل کا ایک ٹکڑا اپنے میڈیا کو ثبوت کے طور پر دکھایا، اور دعوی کیا کہ یہ صرف ایف -16طیارے کا ٹکٹرا ہے یہ ٹیکنالوجی صرف ایف .16 میں ہوتی  ہے 

اس دعوے کے بعد پاکستان فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور  نے اپنی پریس بریفنگ میں بتایا تھا کے اگر وہ جے 17 کے میزائل کے ٹکٹرے کو   ایف 16 جہاز کا ٹکٹر ا سمجھ رہے ہیں تو ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے دشمن کو ہماری ٹیکنالوجی کا اندازہ نہیں

ہمارے زرائع کے مطابق پاکستان کا ایف 16 جہاز کے کریش ہو نے کی جھو ٹی بھارتی خبروں پر  ایف 16 جہاز بنانے والی امریکن کمپنی نے اپنی ٹیم  پاکستان بھیجی تھی جنھوں نے جہازوں کی گنتی کر کے اپنی رپورٹ  کمپنی کو  بھیجی ہےجس پر  ادارے کے ترجمان نے اپنی پالیسی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعہ میں کوئی پاکستانی ایف 16 جہاز کریش نہیں ہوا –

 

یاد رہے امریکہ نے پاکستان کو ایف 16 جہاز اس شرط پر دئیے تھے کہ پاکستان ان کو اپنے دفاع کے لیے استعمال کر سکتا ہے لیکن کسی ملک پر حملہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کر سکتا –

 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles