عمران خان نے مقبولیت میں شاہ سلمان کو بھی پیچھے چھوڑدیا، ٹوئٹر پر دنیا کے ٹاپ ٹین مقبول ترین رہنمائوں کی فہرست میں شامل

وزیر آظم عمران نے خان نے ٹویٹر پر مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوے سعودی عرب کے شاہ سلمان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ٹویٹر پرعالمی مقبولیت کے لحاظ سے ٹاپ ٹین رہنمائوں کی کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی اسپیکٹیٹر انڈیکس نے ٹویٹر پر مقبولیت کےلحاظ سے رہنمائوں کی فہرست مرتب کی ہے جس میں عمران خان کو مقبولیت کی درجہ بندی میں نویں نمبر پر رکھا گیا ہے عمران خان کے چورانوے لاکھ فالورز ہیں ۔

اس فہرست میں سب سے ٹاپ پر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں جن کے 46 ملین فالورز ہیں دوسرے نمبر پر مودی ہے جس کہ 17 ملین فالورز ہیں تیسرےنمبر پر پوپ فرانس ہیں ۔

رجب طیب اردوان اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں پانچھویں نمبر پر بھارت کی وزیر خارجہ سشماہ سوراج ہیں
چھٹے نمبر پر کینڈا کے پرائم منسٹر ہیں ساتویں اور آٹھویں نمبر پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد راشد بن مکتوم اور ان کے بھائی ہیں نویں نمبر پر عمران خان اور دسوِیں نمبر پر شاہ سلمان ہیں

یاد رہے کہ اس پہلے بھی متعدد عالمی جریدے عمران خان کو اپنی عالمی سوچ کے حوالے سے اپنی فہرست میں شامل کر چکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles