چوتھے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری –


مانچسٹر : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے مانچسٹر ٹیسٹ کے چوتھے دن دوسری اننگز کا کھیل اولڈ ٹریفورڈ میں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں چوتھے روز کا کھیل شروع ہوگیا، پاکستان نے 137رنز 8کھلاڑی آؤٹ پر میچ کا آغاز کیا۔

پاکستان کے بیٹسمینوں نے دوسری اننگز میں روایتی ناقص بیٹنگ کرکے انگلینڈ کو میچ میں واپسی کا موقع دےدیا۔ چوتھے دن ایک سو سینتیس رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے پاکستان کی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع ہوگئی، ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز تیسرے دن کے کھیل میں پاکستان کی ٹیم نے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 216رنز پر پویلین کے باہر بھیج دیا تھا لیکم یہ خوشی عارضی ثابت ہوئی جواب میں انگلینڈ نے ابتدا میں ہی قومی ٹیم کو لڑکھڑا دیا،

اننگز میں 07رنزکی برتری حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کے چار کھلاڑی63رنز کے اسکور پر ہی اپنی وکٹیں گنوا کر میدان سے واپس آچکے تھے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles