کرکٹ آسٹریلیا کا بھارتی کھلاڑیوں کو دورہ آسٹریلیا کے دوران قرنطینہ کرنے کا فیصلہ


کینبرا : آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کے چودہ روز قرنطینہ میں رکھنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو متاثر تو کہیں معطل کردیا تھا تاہم کئی ماہ کے تعطل کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں تو شروع کردی گئی لیکن غیر ملکی کھلاڑیوں کے 14 روز قرنطینہ میں گزارنے کی شرط عائد کردی۔

کرونا لاک ڈاون کے دوران انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین ناظرین کے بغیر ٹیسٹ سیریز انعقاد کیا جارہا ہے لیکن میچ شروع ہونے سے قبل ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کو 14 روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں اسی طرح دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیم انڈیا کو بھی قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے عبوری سی ای او نک ہاکلی نے بھارتی ٹیم کے دسمبر میں دورہ آسٹریلیا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس ٹیم انڈیا آسٹریلیا پہنچے گی تو ٹیم کے معاونین اور کھلاڑیوں کو پہلے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

نک ہاکلی نے کہا کہ اؔسٹریلیا پہنچنے پر ٹیم انڈیا کا کرونا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا اور اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ قرنطینہ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کو میچ کی پریکٹس کا موقع بھی دیا جاسکے۔

واضح رہے کہ رواں برس دسمبر میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے عبوری سی ای او کا کہنا تھا کہ ایڈیلیڈ اوول جہاں ہوٹل بھی موجود ہیں، بھارتی کھلاڑیوں اور معاونین کو وہاں قرنطینہ میں رکھنے پر غور و خوص جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہے قرنطینہ ہوٹل اسٹیڈیم میں ہو یا ہوٹل کے مقام کے قریب ہمیں صرف ایک ایسی جگہ کی ضرورت ہے جہاں بایو سیکیور ماحول فراہم کیا جاسکے اور انفیکشن کا خطرہ نہ ہو۔

نک ہاکلی کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت ہمارے لئے اہم ہے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles