نوازشریف کی اپیلوں پر تفصیلی فیصلہ جاری –


اسلام آباد: نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر دائر اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطاب قاسلام آباد ہائیکورٹ نےنوازشریف کی اپیلوں پرتفصیلی فیصلہ جاری کردیا، تفصیلی فیصلہ 5 صفات پر مشتمل ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کئےجاتے ہیں، وفاقی حکومت نواز شریف کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری عملدرآمد کرے، وفاقی حکومت برطانوی ہائی کمیشن سےعدالتی حکم نامہ پرعملدرآمد کروائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کردیا ہے، حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ اور نمائندے کے ذریعے ٹرائل جاری رکھنے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے اور نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

حکم نامہ کے مطابق 22 ستمبر کو نواز شریف کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے، نواز شریف کی جانب سے میرٹ پر فیصلہ کرنے کی درخواست کی گئی، احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے، نواز شریف عدالت میں ہیش ہوں پھر ہی العزیز یہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل سنی جا سکتی ہے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles