گجرپورہ زیادتی کیس :’ مرکزی ملزم عابد علی کوایک دوروز میں گرفتار کرلیں گے’


لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ گجرپورہ زیادتی کیس میں مرکزی ملزم عابد علی کوایک دوروز میں گرفتار کرلیں گے، شہباز شریف ایوان میں کھڑے ہوکرجھوٹ بولنے پر استعفیٰ دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں پتہ ہےمرکزی ملزم عابدعلی کہاں موجود ہے، عابد علی کوایک دوروز میں گرفتار کرلیں گے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون ڈسٹرب تھی اس لئےتفتیش میں حصہ نہیں لیا، واقعے کے بعد72 گھنٹے میں پولیس نے مؤثر کارروائی کی۔

وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ سی سی پی اولاہور عمر شیخ اورشہبازشریف نےایک جیسے بیانات دئیے، شہبازشریف کی معافی کوئی حل نہیں، شہباز شریف ایوان میں کھڑے ہوکرجھوٹ بولنے پر استعفیٰ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادتی کیس پر شہباز شریف کو مثبت مؤقف سے قوم کی نمائندگی کرنی تھی، دروغ گوئی اور بے سروپا بیان سے قائد حزبِ اختلاف نے قوم کو مایوس کیا، جھوٹا کریڈٹ لینے پر شہباز شریف کوشرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ منصوبہ پرویز الٰہی کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران شروع کیاگیا، قائد خرافات فرانزک لیب کےقیام کابھونڈا دعویٰ بھی کر چکے ہیں، فرانزک لیب کی داغ بیل 2007 میں چوہدری پرویز الٰہی نے ڈالی۔

شہباز شریف اپنے بیان سےسی سی پی او لاہور کی پوزیشن پرکھڑے ہیں، تمسخرانہ بیان سے شہباز شریف نےمتاثرہ خاندان اور قوم کادل دکھایا، میرا مطالبہ ہے شہباز شریف استعفیٰ دیں اورقوم سےمعافی مانگیں۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles