‘کراچی کیلیے بلاول کو وزیراعظم سےملنا پڑا تو ملیں گے’ –


کراچی: وزیراطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مسائل کےحل کیلئے بلاول بھٹو کو وزیراعظم سےملناپڑا تو ملیں گے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ناصرحسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو کراچی کیلئے 10 بار بھی اسلام آباد جانا پڑا تو جائیں گے، بلاول بھٹوکراچی کےمسائل کےحل کیلئےسب سےملیں گے۔

ناصرشاہ نے کہا کہ قومی معاملات میں بلاول نےہمیشہ کہا عمران خان وزیراعظم ہیں، وزیراعظم عمران خان کی جانب آج پیش کیا گیا پیکج خوش آئندہے وقت کی ضرورت ہےصوبائی اوروفاقی حکومت ایک پیج پرآئیں۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سےپیکج خوش آئند ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی آج ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔

سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم اگر وزیراعلیٰ کو اسلام آباد بھی بلائیں گے توجائیں گے یہ تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت الگ الگ ہیں،صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles