کرونا لاک ڈاؤن، گورنر سندھ نے پاکستان ہوٹلز ایسوسی ایشن کو بڑی یقین دہانی کروادی –


کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بندش کا سامنا کرنے والے ہوٹلز مالکان کی سفارشات وزیراعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کروادی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ہوٹلز ایسوسی ایشن کے وفد کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات ہوئی جس میں کرونا سے ہوٹلوں کی بندش اور متعلقہ صنعتوں کی مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایسوسی ایشن نے گورنر سندھ کو یقین دہانی کروائی کہ ایس او پیز کے تحت ہوٹل کھولنے کی اجازت دی جائے، ہم احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کریں گے۔ ملاقات میں ایس او پیز کےتحت ہوٹلزکھولنےکےامکانات اوردیگرمتعلقہ امورپربھی  تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہوٹل انڈسٹری کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، کرونا کے باعث بند ہونے والے مختلف شعبوں کو  ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں کے باعث ملک میں کرونا کیسز کم ہوئے، پاکستان کروناکےخلاف مؤثر اقدامات کے حوالے سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔

اس موقع پر ہوٹل ایسوسی ایشن نے اپنی سفارشات گورنر سندھ کو پیش کیں جس پر انہوں نے مالکان کو یقین دہانی کروائی کہ ایسوسی ایشن کی سفارشات وزیراعظم جلد از جلد پہنچاؤں گا۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles