ڈولفن اسکواڈ نے مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا


لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں ڈولفن اسکواڈ نے مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گن پوائنٹ پر شہری سے گاڑی چھین کر فرار ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو ڈولفن فورس نے مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گاڑی چھیننے کے بعد بھٹہ چوک پر دکان پر ڈکیتی کی، اسکواڈ کی جانب سے تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی، ڈولفن و پیرو ٹیموں نے ملزمان کو گھیرے میں لے کر گرفتار کیا۔

حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی، پستول، کیش، تین موبائل فونز اور 3 پرس برآمد کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف چوری و ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانولہ میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں امیر اللہ اور جاوید علی شامل ہیں،دونوں دہشت گردوں کوگوجرانوالہ بائی پاس کے قریب سےگرفتار کیاگیا۔

ترجمان کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔گرفتار دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles