جیکب آباد میں خاتون نے اجتماعی زیادتی


جیکب آباد : اندرون سندھ میں پانچ ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق اجتماعی زیادتی کا اندوہناک واقعہ اندرون سندھ کے شہر جیکب آباد کے ٹھل اے سیکشن تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں علی اصغر اور ریاض رند نامی ملزمان نے تین ساتھیوں کی مدد سے خاتون کو اغوا کے بعد اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ علی اصغر، ریاض رند نے 3 ساتھیوں کی مدد سے مجھے اغوا کیا، ملزمان نے نشہ آور چیز دیکر بے ہوش کیا ہوش آیا تو سڑک پر پڑی تھی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ لوگوں نے مجھے اٹھا کر تعلقہ اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے پولیس کو بھی طلب کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے مکمل ہوش میں آنے کے بعد میڈیکل کرایا جائے گا اور میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles