بیرسٹر فروغ نے تیسری بار وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا –


اسلام آباد : بیرسٹر فروغ نسیم نے تیسری بار وفاقی وزیر کے عہدے کاحلف اٹھالیا ، صدرمملکت عارف علوی نے بیرسٹرفروغ نسیم سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹرفروغ نسیم کی تقریب حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ، تقریب میں بیرسٹر فروغ نے تیسری بار وفاقی وزیر کے عہدے کاحلف اٹھایا، صدرمملکت عارف علوی نے بیرسٹرفروغ نسیم سے حلف لیا۔

گذشتہ روز حکومت نے بیرسٹر فروغ نسیم کو ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، بیرسٹر فروغ نسیم نے تصدیق کی تھی کہ وہ کل دوبارہ کابینہ کا حصہ بننے جارہے ہیں اور وزیر قانون کا قلمدان سنبھالیں گے۔

یاد رہے وزیر قانون فروغ نسیم جسٹس قاضی فائز عیسی کیس میں حکومت کی طرف سے وکیل کے طور پر پیش ہونے کے باعث مستعفی ہوگئے تھے اور اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کوبھجوا دیا تھا۔

فروغ نسیم نے وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم کی درخواست پر جسٹس قاضی فائزعیسٰی ریفرنس پر وفاق کی نمائندگی کا فیصلہ کیا ، کسی کیخلاف ذاتی عناد نہیں۔

واضح رہے نومبر 2019 میں بھی فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سپریم کورٹ میں مدت ملازمت سے متعلق کیس کی پیروی کرنے کے لیے وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles