پارا چنار : اکبر خان چوک پر دھماکہ : 8 افراد زخمی –


پارا چنار : خیبر پختونخوا کے علاقے اکبر خان چوک کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں موقع پر موجود 8افراد زخمی ہوگئے، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے اکبر خان چوک کے قریب دھماکہ ہوا ہے ، دھماکے سے8 آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس کے مطابق ابھی دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہواہے۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچا دیا۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

تفصیلات جاری ہیں

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles