شہر میں کہیں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی: کےالیکٹرک


کراچی: ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے شہر میں کہیں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی، مقامی فالٹ کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا غلط ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین کو فالٹ اور شٹ ڈاؤن کی پیشگی اطلاع دی جاتی ہے، لوڈشیڈنگ کا شیڈول روزانہ کی بنیاد پر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بجلی چوری والے علاقوں میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔

دوسری جانب شہرقائد کے لوگ کے الیکٹرک کے خلاف شدید برہم ہیں، ان کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جارہی ہے جس کو کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

لوڈشیڈنگ، عامر لیاقت کا احتجاجاً مستعفی ہونے کا اعلان

جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بہت سے صارفین کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی ‘کے الیکٹرک’ کو کوستے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف کورونا وائرس کی وبا نے حالات مشکل بنا دیے ہیں اور اوپر سے شدید گرمی میں ہونے والی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

حکومت کے بلند و بانگ دعوے پانی کے بلبلے ثابت ہوئے۔ لوڈ شیڈنگ جاری تھی جاری ہے اور مایوس شہریوں کا خیال ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں بھی میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ ان کا مقدر رہے گی۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles