غلط آرڈر لانے پر بینک آفیسر کا ہوٹل ملازم پر وحشیانہ تشدد


لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں غیرملکی ریسٹورنٹ میں غلط آرڈر لانے پر بینک آفیسر نے ہوٹل ملازم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے معروف غیرملکی ریسٹورنٹ میں غلط آرڈر لانے پر دولت کے نشے میں مدہوش نجی بینک کا افسر آپے سے باہر ہوگیا اور ملازمین کو مغلظات بکتا رہا اور آرڈر لانے والے ملازم پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

ریسٹورنٹ کے ملازمین نے بیچ بچاؤ کراکے نجی بینک افسر کو روکنے کی کوشش کی تو وہ ان سے بھی الجھتا رہا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا۔

ذرائع کے مطابق غریب ہوٹل ملازمین افسر کی گالیاں چپ چاپ کھڑے سنتے رہے اور افسر کو پیسے بھی واپس کردئیے لیکن وہ ان کو دھمکیاں دیتا رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوٹل ملازم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں اسے طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق واقعے سے متعلق پولیس کا کوئی موقف سامنے نہیں آسکا اور نہ ہی واقعے کا مقدمہ درج کرکے بینک افسر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں اس طرح کے واقعات اکثر و بیشتر پیش آتے رہتے ہیں لیکن پولیس کی جانب سے انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles