اسپتالوں کی تعمیر اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، وزیراعظم –


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نظام صحت کی بہتری کیلئےنجی شعبے کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب میں شعبہ صحت کی اپ گریڈیشن سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراشبلی فراز، اسدعمر، مشیرخزانہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو شعبہ صحت کی بہتری اور مختلف منصوبوں پرعملدرآمد اور ان کے عوام کیلئےثمرات پربریفنگ دی گئی۔

شرکاء کو گوجرانوالہ، بہاولنگر، بہاولپور، لیہ، راجن پور اور اٹک میں اسپتال سمیت جدید مراکز صحت کےقیام پر تفصیلی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں کم ترقی یافتہ علاقوں میں صحت کی معیاری سہولتوں کی دستیابی کو نظرانداز کیا گیا۔

وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبےمیں اسپتالوں کی تعمیر،صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی پرخصوصی توجہ دی جائے اور نظام صحت کی بہتری کیلئےنجی شعبے کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو آبپاشی، صوبےکےآبی وسائل کے بہتر انتظام اور مجوزہ منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles