’پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے‘


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے، 2 برس میں کرپشن کا ایک بھی داغ حکومت کے دامن پر نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسی شفاف حکومت آج تک نہیں آئی، کرپٹ مافیا کی لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہوچکی ہے، سیاست کاروبار بنانے والوں کے دوغلے چہرے آشکار ہو چکے ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے اپنے دور میں کرپشن کے ریکارڈ بنائے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے، ترقی و خوشحالی کے خلاف ا تحاد بنانے والوں کا مقدر کل بھی شکست تھا، آئندہ بھی انہیں ہار کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرپشن کے بوجھ تلے دبی اپوزیشن کو عوام نے مسترد کیا اور کرتے رہیں گے، آج بھی اپوزیشن کی صفوں میں بھرپور انتشار اور افراتفری ہے، 2 سال میں فلاح عامہ کے وہ کام کیے جوشومار نے والے 20 برس میں نہ کرسکے، اپوزیشن کی منفی سیاست تیزی سے ختم ہورہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے وسائل کارخ عوام کی طرف موڑا ہے، اپوزیشن کے پاس باتیں کرنے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں، اب کرپشن اور لوٹ مار کا دور واپس نہیں آئے گا، مشکل وقت میں عوام کو تنہا چھوڑنے والوں کی سیاست میں گنجائش نہیں ہے، ملک ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles