’’مسلم لیگ ن نے کبھی وفاداری نہیں کی، زرداری کی زبان ان کے ہی دور میں کٹوائی گئی‘‘


اسلام آباد: ییپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پر بھروسہ نہیں ہے اور نہ ہی کبھی انہوں نے وفاداری کی، آصف علی زرداری کی زبان شریف برادران کے دور اقتدار میں کٹوائی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ’مسلم لیگ ن کا پیپلزپارٹی کے ساتھ چلنے پر اعتبار نہیں کرسکتا، اپنی جماعت کے قائدین کو مشورہ دوں گا کہ وہ مسلم لیگ ن پر بھروسہ نہ کریں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میاں شریف 7 بھائی تھے، باقی 6 بھائیوں کا کس کو معلوم ہے، نوازشریف نے اپنے بھائیوں کو بھی دھوکا دیا تو وہ کسی دوسری سیاسی جماعت کے ساتھ کیسے وفا کرسکتے ہیں‘۔

بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف کالاکوٹ پہن کر پیپلزپارٹی کیخلاف عدالت جاتےتھے،بی بی کی تصاویر ہیلی کاپٹر سے پھینکی گئیں، مسلم لیگ ن کے دوران میں میموگیٹ اسکینڈل بنایا گیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہی آصف زرداری کی بطور سزا زبان کاٹی گئی اور جس نے یہ کام کیا وہ شخص آج سینیٹر بن کر ایوان میں بیٹھا ہوا ہے، مسلم لیگ ن نےکبھی وفاداری نہیں کی، سینیٹ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، بجٹ منظور ہوگیا جبکہ حکومت گرانے کا سب سے آسان طریقہ بجٹ کو منظوری سے روکنا تھا‘۔

اعتزاز احسن نے پارٹی قیادت کو مشورہ دیا کہ ’آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے پیپلزپارٹی کو ن لیگ سے ضمانتیں لینی چاہیئں، مسلم لیگ ن سے پی پی کا اتحاد لمبے عرصے نہیں چل سکتا‘۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles