رویت ہلال کے اعلان پر فواد چوہدری کا ردعمل آگیا –


اسلام آباد: رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ذوالحج کا چاند نظر نہ آنے کے اعلان پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ذوالحج کے چاند کی پیدائش ہو چکی ہے مگر یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ چاند نظر نہیں آیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال والے کہتے ہیں بادلوں کی وجہ سےچاند نظر نہیں آیا جب بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئےگا؟

وفاقی وزیرفوادچوہدری نے کہا کہ ٹیکنالوجی حلال ہے یا حرام علمائےکرام پہلےیہ تو طے کر لیں اگر نماز گھڑی کےحساب سے ہو سکتی ہےتو چاندٹیکنالوجی سےکیوں نہیں دیکھا جا سکتا؟

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ رویت ایپ پر دیکھیں چاند نظر آجائےگا، سائنسی لحاظ سے چاند نظر آچکا ہے مگر یہ کہتے ہیں بادلوں کی وجہ سےچاند نظر نہیں آیا جب بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئےگا؟

انہوں نے بتایا کہ عید سے پہلےکمیٹی بن جائےگی اور رویت کے معاملات حل کر لیےجائیں گے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا اور عید الاضحیٰ بروز ہفتہ یکم اگست کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش کل رات ہوچکی ہے، عید الاضحیٰ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles