بین اسٹوکس نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے –


دبئی: ویسٹ انڈیز کے خلاف مانچسٹر ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو دنیا کا بہترین آل راؤنڈر بنا دیا۔

آئی سی سی نےٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، بین اسٹوکس دنیاکےنمبرون ٹیسٹ آل راؤنڈربن گئے جب کہ بیٹنگ رینکنگ میں بھی وہ ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آگئے۔

18 ماہ سے نمبرون پوزیشن پر قابض جیس ہولڈر کی جگہ لینے والے بین اسٹوکس نے مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 178 رنز کی شاندار بارہ کھیلی تھی جب کہ دوسری اننگز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 57 گیندوں پر 78 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا تھا۔

انہوں نے اس ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 3 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں جب کہ بیٹسمینوں میں اسٹیواسمتھ کا پہلا اور پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابراعظم کی چھٹی پوزیشن ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 113 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی، بین اسٹوکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles