پی ٹی وی ریاستی ادارہ تھا ماضی کی حکومتوں نےاسے تباہ کردیا، وزیراطلاعات –


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی ریاستی ادارہ تھاماضی کی حکومتوں نےاسےتباہ کردیا، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کےدورمیں سیاسی بھرتیاں کی گئیں۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ معاونین اور مشیروں کے اثاثے ماضی میں ظاہر نہیں کیےگئے پہلی مرتبہ معاونین اورمشیروں کےاثاثےبھی ڈیکلیئر کیے گئے پہلی مرتبہ معاونین اورمشیروں کی دہری شہریت بھی ظاہرکی گئی ماضی کی حکومتوں نےایسےاقدامات نہیں اٹھائے۔

وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ دیامیربھاشاڈیم کےکام کو آگے بڑھایا جا رہا ہے، دیامیربھاشاڈیم پرانا پروجیکٹ ہےجس پرماضی میں توجہ نہیں دی گئی، دیامیربھاشاڈیم کےثمرات قوم دیکھےگی یہ مستقبل کیلئےاچھا منصوبہ ہے۔

شبلی فراز نے بتایا کہ پی ٹی وی فیس بڑھانےکامعاملہ آئندہ ہفتےتک مؤخر کیا گیا ہے جب کہ ٹی وی چینلز اور اخبارات کےبقایات آئندہ ہفتےتک اداکردیئےجائیں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ گندم سے متعلق شکایتیں موصول ہو رہی ہیں، حکومت اورپرائیویٹ لوگ بھی گندم کی درآمدکرسکتےہیں، ابتدائی طور پر3سے 4ہزار ٹن تک گندم کے آرڈر بھی ہوچکے ہیں، ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائےگی اور سخت کارروائی ہو گی سندھ حکومت سےبھی درخواست کی ہےگندم پرٹیکس ختم کریں۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles