وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں انسداددہشت گردی ایکٹ 1997 اور ایف اے ٹی ایف سے متعلق کمپنیز ایکٹ 2017 میں مجوزہ ترمیم پرغورہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، جس میں کورونا اور ملک کی معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، اجلاس میں انسداددہشت گردی ایکٹ انیس سو ستانوے اور ایف اےٹی ایف سےمتعلق کمپنیز ایکٹ  2017 میں مجوزہ ترمیم پرغورہوگا جبکہ وفاقی کابینہ میں منی لانڈرنگ کے سد باب کیلئےدوسرےترمیمی بل 2020 کےمسودے پر غور کرے گی۔

اجلاس میں ضابطہ فوجداری 1898 تفتیشی اختیارات میں ترمیم اور انسدادمنشیات ایکٹ کی دفعہ بارہ سی میں ترمیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

قومی ادارہ صحت کی ازسرنوتشکیل کاایکٹ 2020 کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ قومی صحت ہنگامی ردعمل ایکٹ 2020 اجلاس میں پیش کیا جائےگا۔

وفاقی کابینہ 16 جولائی کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles