پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌ ریکارڈ اضافہ، نفاذ آج رات سے ہوگا –


اسلام آباد: آئل گیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے سے زائد اضافے کی سفارش کردی۔

اے آر وائی نیوز کو اوگرا ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آئل گیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرول کی قیمت میں25روپے58پیسےفی لیٹر اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر21 روپے31پیسےاضافے کی سفارش کردی۔

اوگرا نے مٹی کےتیل کی قیمت میں بھی23روپے50پیسےفی لیٹراضافےکی سفارش  جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی17 روپے84پیسےفی لیٹراضافےکی سفارش کی۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی سفارش کردہ نئی قیمتوں کا نفاذ آر رات 12 بجے سے ہوگا۔

خبر کی اپ ڈیٹ جاری ہے۔۔۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles