معاون خصوصی برائے معدنیات بھی کروناوائرس کا شکار


پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمد زئی بھی کروناوائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عارف احمد زئی میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی، طبیعت خرابی کی وجہ سے ڈاکٹرز نے ممکنہ کرونا ٹیسٹ کروایا تھا جو آج مثبت آیا۔

ابتدائی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے عارف احمدزئی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، معاون خصوصی معدنیات نے عوام سے دعاؤں کی درخواست اور گھر پر رہنے کی اپیل کی ہے۔

سابق وزیراعظم بھی کورونا وائرس کا شکار

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن اٹھانے سے کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، حالیہ دنوں کوئی حکومتی شخصیات، سیاستدان، ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز، سماجی اور شوبز کی شخصیات بھی وائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا بھی کرونا وائرس کا شکار

سندھ اسمبلی کی سابق ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا 15 جون کو کرونا وائرس کا شکار ہوئیں۔

یاد رہے 13 جون کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

جس کے بعد تمام رہنما قرنطینہ میں ہیں۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles