عائزہ خان نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی –


کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہر آفاق ڈرامے میرے پاس تم ہو میں مہوش کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

اداکارہ عائزہ خان سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر خاصی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً اپنی تصاویر بھی شیئر کرتی ہیں۔

عائزہ خان نے آج اپنی پوسٹ میں مداحوں کو اہم سنگ میل عبور کرنے کے حوالے سے خوش خبری سنائی۔

انہوں نے بتایا کہ انسٹاگرام پر اُن کو فالو کرنے والے مداحوں کی تعداد 75 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ عائزہ خان نے اپنے فالوورز کو اپنا دل بھی قرار دیا۔

مزید پڑھیں: عائزہ خان کی ’ٹام کروز‘ کے ساتھ تصویر وائرل

واضح رہے کہ اس سے قبل عائزہ خان موبائل فون اور انٹرنیٹ کے بہت زیادہ استعمال پر بھی تبصرہ کرچکی ہیں اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہماری زندگیوں میں آسانیاں تو آئیں مگر اسی کی وجہ سے ہم بہت زیادہ منفی ہوگئے ہیں۔

Comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles