’کون ہمارا اپنا ہے، وقت ملا تو سوچیں گے‘ –


کراچی:  پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مایا علی نے فیس بک کی زیرملکیت فوٹر شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سرپردوپٹہ اڑھے بیٹھی ہوئی تھیں۔

اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ شعر  ’سارا شہر شناسائی کا دعوےدار تو ہے لیکن، کون ہمارا اپنا ہے وقت ملا تو سوچیں گے‘۔

مایا کی اس تصویر پر اب تک سیکڑوں لوگوں نے تبصرے کیے اور اداکارہ کی تعریف کی جبکہ ساتھی اداکاروں نے بھی انتخاب پر داد دی۔

اداکارہ مایا علی سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں، انسٹاگرام پر اُن کے فالوورز کی تعداد 47 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ مایا علی کا مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام

اداکارہ اپنی مصروفیات اور پروجیکٹ کے حوالے سے تصاویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کرتی ہیں، انٹرنیٹ پر متحرک رہنے کی وجہ سے مداح بھی مایا کی اگلی پوسٹ کا بے تابی سے انتظار کرتے ہیں۔

Comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles