منگنی کی افواہیں، ہانیا عامر نے خاموشی توڑ دی


کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیا عامر نے اپنی منگنی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ ہانیا عامر کی منگنی کی مبارک باد دی جارہی ہیں، ’منگنی مبارک ہانیا‘ کا ہیش ٹیگ گزشتہ روز سے ٹرینڈنگ پر ہے۔

سوشل میڈیا ٹرینڈ پر ہانیا عامر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر موصول ہونے والے سیکڑوں نوٹیفکیشن سے متعلق پریشان تھیں مگر انہوں نے وہ نوٹیفکیشن نہیں دیکھے تھے مگر جب آج انہوں نے یہ اکاؤنٹ چیک کیے تو حیران رہ گئیں۔

ہانیا عامر نے اس ٹرینڈ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کے مداح انہیں حیران کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ہیں، اداکارہ نے ازراہ مذاق منگنی کی مبارک باد دینے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے اداکارہ ہانیا عامر کی منگنی سے متعلق ہیش ٹیگ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر رہے، اداکارہ کو مداحوں کی جانب سے میمز اور ٹویٹس کے ذریعے منگنی کی مبارک باد دی جارہی تھی۔

چند سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی تھے جنہیں اس ٹرینڈ سے متعلق کچھ معلوم نہیں تھا اور وہ ٹویٹس کے ذریعے دوسروں سے اس ٹرینڈ کی وجہ پوچھ رہے تھے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر منگنی کا ٹرینڈ اداکارہ ہانیا عامر کے لیے نہیں تھا لیکن مداح اداکارہ کی منگنی کا سمجھ کر انہیں مبارک باد دینے لگے۔

Comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles