خون سفید ہوگیا، دوسری شادی کیلئے شہری نے ماں سمیت تمام اہل خانہ کو نذر آتش کردیا


قاہرہ : سفاک بیٹے نے دوسری کی خاطر اپنی سگی ماں، بیوی اور بیٹیوں کو نذر آتش کردیا، واردات کے دوران زندہ بچ جانے والی بیٹی نے والد کی سفاکیت سے پردہ اٹھایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سفاکیت کا یہ واقعہ مصر کے صوبے اسیوط کی البداری تحصیل میں پیش آیا، جہاں ایک بیٹے نے دوسری شادی کرنے کےلیے پہلے اپنی ماں کو موت کے گھاٹ اتارا پھر دیگر اہل خانہ کو بھی قتل کردیا۔

قتل کی دردناک واردات کے دوران زندہ بچ جانے والی بیٹی نے پولیس کو بیان دیا کہ میری والد واردات کے روز ملازمت سے گھر لوٹے تو ہماری دادی (ملزم کی ماں) کو اپنے کمرے میں لے گئے۔

والد اور دادی کو کمرے گئے دیر ہوگئی تو والدہ نے حالت زار جاننے کےلیے کمرے میں قدم رکھا تو دادی کو مردہ حالت میں پایا جس پر والد کو مورد الزام ٹہرایا جس پر والد نے اپنی اہلیہ (بچوں کی ماں) پر بھی تشدد شروع کردیا یہاں تک وہ بے ہوش ہوگئی۔

متاثرہ بچی نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ والدہ کے بے ہوش کے بعد والد نے باورچی خانے سے گیس سلینڈر اٹھایا اور ہمارے کمرے میں لاکر پورے گھر کو آگ لگادی، جس کے بعد میری آنکھ اسپتال میں کھلی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم کے قریبی ذرائع نے پولیس میں بیان درج کراتے ہوئے کہا کہ ملزم کا جذباتی تعلق ایک خاتون سے ہو گیا تھا۔ جس نے یقین دلایا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرکے اس سے شادی کرلے گی۔

مصری پولیس نے ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کردیا ہے تاہم ابھی تک ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles