امریکا حجاب پہننے پر مسلمان لڑکی میچ سے ڈسکوالیفائی


واشنگٹن : امریکا میں حجاب کرنے پر مسلمان لڑکی کو والی بال سے ڈسکوالیفائی کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں مسلم تعصب کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ریاست ٹینیسی میں واقع ہائی اسکول کی انتظامیہ نے ایک مسلمان لڑکی کو گیم سے ڈسکوالیفائی کیا ہے کیونکہ وہ حجاب کی ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نجہ عقیل نامی 15 سالہ لڑکی نیشولے میں واقع ولور کالیجیئٹ پریپ کی طالبہ ہے جو پہلے بھی حجاب کے ساتھ میچ کھیلتی رہی ہے لیکن اب وارم اپ میچ کے ریفری نے اسے ڈسکوالیفائی کردیا۔

طالبہ کا کہنا ہے کہ میں نے اس سے قبل کھیل کے دوران ایسے قوانین سے متعلق کبھی نہیں ایسا، کھیل ک دوران حجاب پہنے یا نہ پہننے اس سے متعلق کوئی قانون موجدو نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حجاب میرے مذہب کا حصّہ ہے اور اسے پہننے کےلیے مجھے کسی سے اجازت طلب کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles