امریکی جریدے کا کرونا وبا کیخلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، خصوصی رپورٹ جاری


اسلام آباد : امریکی جریدے نے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے 2 ماہ قبل تیزی سے پھیلتے کرونا پر 80 فیصد قابو پایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وبا پر قابو پانے سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی عالمی سطح پر تعریف کی جارہی ہے، امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے پاکستان کے اقدامات پر خصوصی رپورٹ شائع کی ہے جس میں وزیر اعظم کے اقدامات و فیصلوں کی بھی تعریف کی بھی ہے۔

جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2 ماہ میں اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد خاطر خواہ کم ہوئی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان نے 2 ماہ قبل تیزی سے پھیلتے کرونا پر 80 فیصد قابو پایا ہے۔

کراچی میں وینٹی لیٹرز پر مریض ایک ماہ میں نصف سے بھی کم ہوئے ہیں جبکہ بھارت اور ایران بدستور کرونا سے بری طرح متاثر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا جیسا وسائل سے مالامال ملک بھی کرونا سے بدستور نبرد آزما ہے اور امریکا میں47 لاکھ کرونا مریض، اموات 1 لاکھ 57 ہزار تک پہنچ گئیں ہیں۔

امریکی جریدے نے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ڈبلیو ایچ او وارننگ کے برعکس لاک ڈاؤن کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے اثرات کو سنگین اورخطرناک قراردیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی کے باوجود مکمل کامیابی کا اعلان نہیں کیا گیا، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام میں ابھی احتیاط لازم کرنا ہوگی۔

مارچ میں پاکستان کا فوری لاک ڈاون کرنا وائرس کا پھیلاو روکنے کا سبب بنا تاہم رمضان المبارک میں نرمی اور عید الفطر پر میل جول سے وائرس دوبارہ تیزی سے پھیلا لیکن وائرس پھیلنے سے لوگوں نے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا۔

جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی کے مثبت اثرات مرتب ہوئے، اسکول، ریستوران، شادی ہال بددستور بند اور دور کا سفر محدود ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ جون میں روزانہ 7ہزار کیسز سے اب تعداد 903تک پہنچ چکی ہے، ملک میں 2 لاکھ 78ہزار کل کیسز کیساتھ اب تک اموات 6 ہزار رہیں۔

خواتین، معمر افراد کا محدود باہر نکلنا، سخت احتیاطی تدابیر بہتری کا سبب ہیں، نوجوان، مردوں کی اکثریت احتیاطی تدابیر سے کام کاج کیلئے نکلتی ہے اور پاکستان کا سوشل سرکل فیملی تک رہنا بھی وائرس کے کم پھیلاؤ کا باعث ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں اسکول اور شادی ہال بھی کھل جائیں گے، مستقبل میں وائرس کے پھیلاؤ کا دار و مدار احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد پر ہے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles