وزیر اعلیٰ پنجاب کا پولیس میں دس ہزار بھرتیاں کرنے کا اعلان، موبائل ایپ کا افتتاح –


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے روالپنڈی پولیس کی آن لائن ایپ کا افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پولیس محکمے میں دس ہزار نئی بھرتیاں کی جارہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ’موبائل ایپلیکیشن کی مدد سے شہری پولیس کی آن لائن خدمات حاصل کرسکیں گے جبکہ قریبی پولیس اسٹیشن کی لوکیشن بھی معلوم کی جاسکے گی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ پولیس ایپ کی مدد سے شہری راولپنڈی میں ٹریفک کی صورتحال کی آگاہی بھی حاصل کرسکیں گے، اس کے علاوہ گھرخریدنے یا کرایہ پر لینےسے پہلے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بھی جان سکیں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ’ایپ کے ذریعے پولیس کے محکمے کو صحیح معنوں میں عوام کاخادم بنادیا، راولپنڈی میں سرویلنس کیلئےگاڑیوں کے چاروں طرف گھومنے والےکیمرے بھی نصب کردیے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’راولپنڈی میں خواجہ سرا کمیونٹی کے لئے ’’تحفظ سینٹر‘ ‘قائم کئے گئے ہیں،صوبائی حکومت پولیس کو مالی اور افرادی وسائل فراہم کر رہی ہے، پولیس نفری کی کمی کو پوراکرنےکیلئے 10 ہزار بھرتیاں کر رہے ہیں‘۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ ’پنجاب میں 45 نئے تھانے قائم کیے جائیں گے، صوبے میں 101تھانوں کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے زمین مختص کر دی گئی ہے‘۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles