کوئٹہ، تربت بازار میں دھماکا، 8 افراد زخمی –


کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے تربت بازار میں دھماکے سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے تربت بازار میں ایک گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، جس میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں 2 کی حالت تشویش ناک قرار دی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ دھماکا عین بازار میں ہوا، دھماکا اتنا زور دار تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنی گئی، قریبی عمارتوں کے شیشے بھی دھماکے سے ٹوٹ گئے۔

واقعے میں زخمی ہونے والوں کو تربت کے ضلعی اسپتال طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے، سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، اور پورے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے، لوگوں کو جائے وقوعہ کی طرف نہیں جانے دیا جا رہا۔

دھماکے کی نوعیت کے بارے پتا نہیں چل سکا ہے، بم دسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے، دھماکے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles