لاہور میں ڈکیتی کے دوران 20 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ


لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں ڈکیتی کے دوران 20 سال کی لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے گجر پورہ میں ڈکیتی کے دوران 20 سال کی لڑکی کو ڈاکوؤں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے واردات کے دوران کمپاؤنڈر سے زیادتی کی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق کلینک بند کرکے گھر جاتے ہوئے 4 ڈاکوؤں نے لڑکی کو روکا، ملزمان کمپاؤنڈر کو کھیتوں میں لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ڈاکو 10 ہزار روپے، موبائل فون اور سونے کی بالیاں بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں لاہور میں 17 سالہ لڑکی کو 6 ملزمان نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 17 سالہ لڑکی گھر سے بھاگ کر زاہد نامی شخص سے شادی کرنے کے لیے سیالکوٹ پہنچی تھی، ملزم نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 376 اے درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا تھا، اس سے قبل بھی لاہور میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles