بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کار اپنے ملک روانہ –


اسلام آباد: پاکستان اور بھارت نے ہائی کمیشن میں عملے کی تعداد نصف کر دی، آج 38 بھارتی ہائی کمیشن اہل کار اور ان کے اہل خانہ اسلام آباد سے واپس روانہ ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہائی کمشن کے اسٹاف میں 50 فی صد کمی کے احکامات جاری کے تھے، بھارت نے بھی اس سے قبل 23 جون کو سفارتی عملے میں پچاس فی صد کمی کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک سے اہل کار آج اپنے اپنے ملک چلے جائیں گے۔

دفتر خارجہ کے فیصلے کے مطابق آج پاکستان میں بھارتی ہائی کیمشن سے 38 افراد پر مشتمل بھارتی عملہ اسلام آباد سے روانہ ہوا، ذرایع کا کہنا تھا کہ بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ 2 بسوں اور ایک ٹرک پر روانہ ہوا، بھارتی شہریوں میں 6 سفارت کار بھی شامل تھے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ واپس جانے والے اہل کاروں میں فرسٹ سیکریٹری، 2 سیکنڈ سیکریٹری، 3 اتاشی بھی شامل تھے، تمام افراد واہگہ سے اٹاری سرحد پار کریں گے۔

دنیا بھارت کی ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کرانے کا نوٹس لے، ترجمان دفترخارجہ

دفتر خارجہ کے ذرایع نے بتایا کہ 143 پاکستانی بھی نئی دہلی سے واہگہ کے راستے واپس آئیں گے، واپس آنے والے پاکستانیوں میں ہائی کمیشن اہل کاروں کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تئیس جون کو بھارت نے سفارتی عملے میں 50 فی صد کمی کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے بھی جواباً اپنے سفارتی عملے میں پچاس فی صد کمی کر دی تھی۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles