فخر اور شاہین نے خیبرپختونخوا کو ٹائٹل جتوادیا


راولپنڈی: فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی نے خیبرپختونخوا کو نیشنل ٹی 20 کپ کا ٹائٹل جتوادیا، سدر ن پنجاب کو 10رنز سے شکست کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کے فائنل میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو باآسانی 10 رنز سے شکست دے دی، 207 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بناسکی۔

 سدرن پنجاب کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار رہی، سیمی فائنل کے مین آف دی میچ اوپنر شان مسعود بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے اور 7 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، حسین طلعت کی نصف سنچری اور خوشدل شاہ کی اننگز بھی سدرن پنجاب کو شکست سے نہ بچاسکی۔

محمد الیاس 5 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے،، صہیب مقصود بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

خیبرپختونخوا کی جانب سے  شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عثمان شنواری کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل نیشنل ٹی 20 کپ کے فائنل میچ میں خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے اور سدرن پنجاب کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا۔

فخر زمان نے 40 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 25 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، افتخار احمد صرف ایک رن بنا کر محمد زاہد کا نشانہ بنے۔

خیبرپختونخوا کی جانب سے محمد حفیظ کے تین کیچز ڈراپ کیے گئے، محمد حفیظ نے 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شعیب ملک نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔

خیبرپختونخوا کی جانب سےزاہد، عمران اور عامریامین نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles