فائنل معرکہ، خیبرپختونخوا کا سدرن پنجاب کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف


راولپنڈی: نیشنل ٹی 20 کپ کے فائنل میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کے فائنل میچ میں خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے اور سدرن پنجاب کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا۔

فخر زمان نے 40 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 25 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، افتخار احمد صرف ایک رن بنا کر محمد زاہد کا نشانہ بنے۔

خیبرپختونخوا کی جانب سے محمد حفیظ کے تین کیچز ڈراپ کیے گئے، محمد حفیظ نے 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شعیب ملک نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔

خیبرپختونخوا کی جانب سےزاہد، عمران اور عامر نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments



سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
loading...

Related Articles